سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو ذہنی اذیت اور جسمانی تکلیف دینے کی ہر حد پار کی جا رہی ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ عمران خان کو ایکسرسائز نہیں کرنے دی جاتی، ٹی وی اور اخبارات بند ہیں، شدید گرمی کے موسم میں 22 گھنٹے 6/8 سیل میں رکھا جاتا ہے، اسی طرح بشری بی بی کو گریس ملا پانی دیا جا رہا ہے، ان کی صحت مسلسل گر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی، اس کے علاوہ بنیادی حق جیسے کہ وکیلوں سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا ،گزشتہ کئی ہفتوں سے بشری بی بی کے وکیل ان سے ملاقات نہیں کر سکے۔
انہوںنے کہا کہ یہ سب کرنے والے یاد رکھیں وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتابالآخر عوام جیتے گی اور آج کے ظالموں کو اس کا حساب دینا ہوگا۔