ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف پھرسڑکوں پر،بانی کی ہدایت پر احتجاج کا پلان فائنل

تحریک انصاف پھرسڑکوں پر،بانی کی ہدایت پر احتجاج کا پلان فائنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف :بانی تحریک انصاف کی ہدایت پرپی ٹی آئی کے احتجاج کا پلان فائنل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق حتمی پلان چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور کی سفارشات کے بعد مرتب کیا گیاہے،پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی بجائے ہر صوبائی حلقے میں احتجاج کا فیصلہ  کیاہے۔
ذرائع کے مطابق احتجاج ایم پی اے لیڈ کرے گا جبکہ مقامی قیادت اور ایم این اے اسے سپورٹ کرے گا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے بھی حتمی پلان کی منظوری دے دی ہے،سیاسی کمیٹی نے تمام تر قیادت اور ایم پی ایز کو مقامی سطح پر متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرن انچیف کی ہدایت کے مطابق پانچ اگست تک بھر پور تیاریاں کی جائیں  گی اورپانچ اگست کو بانی تحریک انصاف کا حکم ملتے ہی بھر پور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔