عابد چودھری: کرائے دار کی مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو رچیزپلا کر زیادتی، کاہنہ پولیس کی کارروائی ،واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔
گرفتاری موبائل فون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی، متاثرہ بچی کے والد نے محمد پورہ کاہنہ میں گھر کا پورشن کرائے پر دے رکھا تھا۔
بچی کی خالہ کی وفات کے باعث دونوں میاں بیوی شیخوپورہ گئے ہوئے تھے، کرائے دار کی بیوی نے ورغلا کر 14 سالہ بچی کو اوپر بلایا۔
ملزم نے بچی کو پانی میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی، ملزم کئی روز تک بچی کو بلیک میل کرکے رقم بھی ہتھیاتا رہا۔
والد نے گھر آکر رقم سے متعلق متاثرہ بچی سے دریافت کیا، والد کے دریافت کرنے پر بچی نے واقعہ سے متعلق بتایا، ملزم سنی کے خلاف مقدمہ درج کرکےجینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔