دور نایاب : پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں شہری سبزہ زاروں کی بحالی کیلئے منصوبہ تیار کر لیا۔
پنجاب بھر کی پی ایچ ایز کے لئے نئے بزنس ماڈلز تیار کئےجائیں گے،کابینہ کی سب کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی حکومت کو ارسال کردی،کابینہ سب کمیٹی کوپی ایچ ایز کی نگرانی ،منصوبہ بندی کی ذمہ داری دی جائیگی،کابینہ کمیٹی کھیلوں کےمیدان، پیڈل ٹینس، فٹبال جیسےمنصوبوں کی نگرانی کریگی۔
نجی شعبے کےاشتراک، ایونٹس، نرسری، اشتہارات و سپانسرشپ ذرائع آمدن میں اضافہ کیا جائیگا،وزیراعلیٰ پنجاب’’کلین اینڈ گرین پنجاب” وژن کے تحت تمام پی ایچ ایز کو مکمل کیا جائیگا،رواں مالی سال میں پی ایچ ایز کے لیے 10 ارب فنڈز کی درخواست بھی ارسال کردی۔
سمری کے مطابق فنڈز کی مدد سے ماحول اور تفریحی سہولیات کو فروغ دیا جائے گا،پنجاب کے 11 بڑے شہروں کی پی ا یچ ایز کےذریعے کام کیا جائے گا،موجودہ سالانہ بجٹ 4.757 ارب میں لاہور کیلئے 3.3 ارب مختص کیا گیا،دیگرشہروں میں مرمت، دیکھ بھال ،خوبصورتی کیلئے فنڈز کی کمی کا سامنا رہتا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے سمری پنجاب حکومت کی منظوری کیلئے ارسال کر دی۔