ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شبلی فراز سینے میں تکلیف کے بعد ہسپتال منتقل

شبلی فراز سینے میں تکلیف کے بعد ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو رات گئے پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا جہاں ان کا دل کی تکلیف کی وجہ سے ابتدائی علاج کیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔