ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج 2026 کےلئے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز

حج 2026 کےلئے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے، اب تک دو لاکھ پاکستانی آئندہ سال حج کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اب تک دو لاکھ عازمین حج رجسٹریشن کراچکے ہیں،گھر بیٹھے بغیر فیس کے آن لائن بھی رجسٹریشن کرانے کی سہولت دی گئی ہے، آئندہ سال رجسٹریشن کروانے والے ہی حج کے اہل تصور ہوں گے۔

اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کےمطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے،رجسٹریشن کی بنیاد پر ہی سعودی حکومت حج کوٹہ مقرر کرے گی۔