فاران یامین:کوٹ لکھپت پولیس کی بروقت کارروائی، 3 گمشدہ بچوں کو بازیاب کروا کر بحفاظت ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان پو لیس کے مطابق پولیس کو بچوں کے اغواء ہونے کے متعلق 15 کالز موصول ہوئی تھیں،کوٹ لکھپت پولیس نے 8 سالہ آمنہ کو بوستان کالونی سے تلاش کیا،
پولیس حکام نے بتایا کہ بچی بابر چوک اپنی خالہ کے گھر مہمان آئی ہوئی تھی،آمنہ گھر سے چیز لینے نکلی تھی مگر گھر کا راستہ بھول گئی، کوٹ لکھپت پولیس نے 3 سالہ بنیامین اور 4 سالہ دعا کو مصطفٰی کالونی سے تلاش کیا۔
بچے گلی میں کھیلتے ہوئے دور نکل آئے اور واپسی کا راستہ بھول گئے تھے, پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کیلئےجدید ٹیکنالوجی اور موثر حکمت عملی اپنائی گئی۔