علی ساہی:ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ جاری، صوبہ بھی میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے سہولیات سے استفادہ کیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 50 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے،گزشتہ ہفتے میں43 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر لائسنس بنوائے۔
44ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی، گزشتہ ہفتے میں 1100 سے زائد شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔
رواں ماہ 25 ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔