سابق انٹرنیشنل باکسر در محمد بلوچ 40 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق انٹرنیشنل باکسر در محمد بلوچ 40 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق انٹرنیشنل باکسر اور سابق قومی چیمپئن در محمد بلوچ 40 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

  کے پی ٹی اور پاکستان نیوی کی  نمائندگی کرنے والے سابق انٹرنیشنل در محمد بلوچ لیاری کے رہائشی اور مرچنٹ نیوی سے وابستہ تھے، افریقی بندرگاہ پر بحری جہاز پر  دل کا دورہ  جان لیوا ثابت ہوا۔ 

 مرحوم نے لواحقین میں بیوہ اور 3 بچے چھوڑے ہیں، در محمد بلوچ  مرحوم پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اصغر بلوچ کے بھتیجے تھے۔ 

 واضح رہے کہ مرحوم کے والد اولمپیئن ملنگ بلوچ 7 ماہ قبل انتقال کر گئے تھے۔