ویب ڈیسک: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 306 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 310 افراد زخمی ہوئے۔ جن میں سے 100 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 210 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔