سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف لاہور میں شہریوں کا احتجاج جاری

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

توقیر اکرم: سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف لاہور میں شہریوں کا احتجاج جاری ہے۔ملتان روڈ پر مسجد انوار مدینہ کی انتظامیہ اور نمازیوں کی جانب سےاحتجاجی مظاہرہ  کیا گیا۔

ملتان روڈ پر مسجد انوار مدینہ انتظامیہ کی جانب سے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ امام مسجد قاری بلال،محمد فضل،محمد مشتاق، ایم رمضان،محمد ناصر،محمد سلمان سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ سویڈن میں ہونیوالے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ قرآن پاک کو جلانے والے کو عبرتناک سزا دلوائی جائے اور سویڈین کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔