شہریوں کے لئے اچھی خبر

سی ٹی او،منتظر مہدی،شہری ،چالان،عید الاضحی،ون وے
کیپشن: ٹریفک وارڈن،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) سی ٹی او لاہور نے عیدالاضحیٰ کے ایام میں معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کا چالان کرنے سے روک دیا  جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر بدستور کارروائی جاری رہے گی۔

سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ ون وے، ریسنگ، ہلڑبازی، کم عمر ڈرائیورز اور بغیر نمبر پلیٹس وہیکلز کےخلاف کارروائی جاری رہے گی جبکہ عیدالاضحیٰ پر ٹریفک پولیس سنگین خلاف ورزیوں پر زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائے گی، منتظر مہدی نے کہا کہ ون ویلنگ، ریسنگ، ہلڑ بازی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔