"پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتا ہے"

Sheikh Rasheed
کیپشن: Sheikh Rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کر دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بے روزگاری عام ہے اور سرمایہ کاری نایاب، غریب گھریلو سامان بیچ رہا ہے، بچوں کو اسکولوں سے اٹھا رہا ہے, پٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں، مہنگائی کی شرح 34 فیصد بڑھ گئی ہے،غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے اور حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروا رہی ہے، ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی، میرے 3 سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کرحکومت نے کم ظرفی اور ذہنی پستی کا ثبوت دیا ۔