(مانیٹرنگ ڈیسک) سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 6 دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کےمطابق لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سے 6 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ، دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور آئی ای ڈی بم ڈیوائس بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔