سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ابدالی ) جمعرات کے روز شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، خالص چوبیس اور بائیس قیراط فی تولہ سونا صرف 100 روپے سستا ہوگیا۔ 

صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 9 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح بائیس قیراط فی تولہ سونا 99275 روپے ہوگیا ہے۔

شہر کی جیولرز برادری نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی خوش آئند امر ہے اس کے سونے کی تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ سونے کی سیل بہتر ہوگی۔

خواتین صارفین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سونا مزید سستا ہونا چاہیئے متوسط طبقہ ایک لاکھ روپے فی تولہ سونا خریدنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہی اور انٹر بینک میں ڈالر 18 پیسے سستا ہونے کے بعد 166 روپے 58 پیسے پر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔