شہر بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

شہر بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) لیسکو کی ایک سو بتیس کے وی کی ٹرانسمیشن لائنز بند روڈ کے قریب آبادی پر گر گئی، چند ماہ قبل بننے والی ٹرانسمیشن لائن نے گرڈ سسٹم کنسٹرکشن کے تعمیراتی کام پر سوالات اٹھا دیئے۔         

ذرائع نے بتایا کہ این ٹی ڈی سی کے راوی سرکٹ سے سید پور گرڈ سٹیشن جانے والی لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن زمین پر گری، تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، کمپنی کے گرڈ سسٹم کنسٹرکشن سرکل نے چند ماہ قبل ٹرانسمیشن لائن کو مکمل کیا تھا، ٹرانسمیشن لائن میں ناقص میٹریل کا استعمال ہونے کی وجہ سے لوڈ برداشت نہ ہوا جس کی وجہ سے بریک ڈاؤن ہو گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جی ایس سی نے ٹرانسمیشن لائن میں " ریل کنڈکٹر" کا استعمال نہیں کیا، کمپنی قوانین کے مطابق ایک سو بتیس کے وی کی لائن میں ریل کنڈکٹر کا استعمال کیا جاتا ہے تاہم ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

ٹرانسمیشن لائن ٹوٹنے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، لیسکو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔