راوی ناکے پر پولیس کی کارروائی، تین ملزمان گرفتار

راوی ناکے پر پولیس کی کارروائی، تین ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: راوی ناکے پر پولیس اور رینجرز نے بہاولنگر سے آنے والی گاڑی کے خفیہ خانوں سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں، تین ملزمان کو گرفتار کر کے شاہدرہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی مجاہد اسدالرحمان کے مطابق نیو راوی پل پر مجاہد اسکواڈ اور رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی سے اسلحہ برآمد کر لیا، کار سوار ملزمان بہاولنگر سے لاہور پہنچے تھے جہاں گاڑی کے خفیہ خانوں سے چار پسٹلز، دو رائفلیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

گرفتار ملزمان عثمان، مظہر اور ارسلان کو تھانہ شاہدرہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ایس پی مجاہد اسد الرحمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ناکہ پر موجود اہلکاروں کو بھاری رشوت کی پیشکش بھی کی۔

Shazia Bashir

Content Writer