تحریک لبیک اسلام نے انتخابی منشور کا اعلان کردیا

تحریک لبیک اسلام نے انتخابی منشور کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے انتخابی منشور کا اعلان کردیا، انکا کہنا ہے کہ پاکستان کے استحکام اور فلاح کیلئے میدان میں اترے ہیں۔

 سٹی 42 کے مطابق تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر آصف جلالی نے لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نظام مصطفٰی کی حکمرانی، ناموسِ مصطفٰی کی پاسبانی، غلبہ اسلام پاکستان کے استحکام اور فلاح عوام کے لیے میدان میں اترے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے بڑے رہنما نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

انہوں نے کہا کہ ہمارا منشور تعلیمی ترقی، معاشی خوشحالی، انصاف کی فراہمی، صحت عامہ، دفاع پاکستان، محفوظ معاشرہ حقوق نسواں، فلاح کسان، خوشحالی مزدور آزاد میڈیا، مفادات امت اور اقلیتوں کے تحفظ جیسے اہم اہداف پر مشتمل ہے۔