سٹی 42:گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 170 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 193 افراد زخمی ہوئے۔60 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔133 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔