(ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانیواالا دوسرا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا، اب دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ 11 دسمبر کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ اس سے قبل دمبولا میں بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہوا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہونا تھا لیکن بارش کے باعث ابتدا میں ٹاس ملتوی کیا گیا اور بعد میں پورے میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔قومی ٹیم اور سری لنکا کی تیسرا اور فیصلہ کن مقابلہ 11 دسمبر کو دمبولا میں ہی کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد گرین شرٹس کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔