ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاسپورٹ میں جعلسازی کی روک تھام کیلئے اہم قدم اُٹھانے کا اعلان

پاسپورٹ میں جعلسازی کی روک تھام کیلئے اہم قدم اُٹھانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاسپورٹ میں جعلسازی کی روک تھام کے لیے نئے سکیورٹی فیچرز متعارف کروائے جائیں گے۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پبلک سکیورٹی پاسپورٹ بیورو کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل ِSUN YU نے آمد پر اُن کا استقبال کیا۔ محسن نقوی نے بیورو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور چین کے پاسپورٹ اور امیگریشن پالیسی اور درخواست سے طباعت تک پاسپورٹ کے اجراء کے تمام مراحل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ 

وزیر داخلہ نے چین کے امیگریشن نظام کی افادیت اور مؤثر طریقہ کار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے بھی پاسپورٹ اور امیگریشن کا ایک تیز رفتار اور جامع نظام تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یجنگ ماڈل کی طرز پر پاکستان بھی امیگریشن کا جدید نظام وضع کر رہا ہے۔