سٹی 42: پنجاب میں انسانی ترقی کا فرق بے نقاب ہوگیا۔ انسانی ترقی پر پنجاب کے اضلاع میں پنجاب اسٹیٹیجی ٹیم کی رینکنگ سامنے آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی انسانی ترقی میں پہلے نمبر پر، لاہور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے ۔شہری سہولیات کے باوجود لاہور انسانی ترقی میں آٹھویں نمبر پر رہا جبکہ جہلم دوسرے ، گجرات تیسرے ، اور چکوال چوتھے نمبر پر رہا ۔
فیصل آباد پانچویں نمبر ، سیالکوٹ 6 اور اٹک ساتویں نمبر پر رہا ۔
خوشحال اضلاع اور پسماندہ علاقوں کے درمیان خلیج مزید گہری ہوگئی ۔جنوبی پنجاب کے اضلاع بدستور انسانی ترقی میں سب سے پیچھے ہے ۔
لودھراں، راجن پور اور مظفرگڑھ انتہائی کم انسانی ترقی والے اضلاع قرار دیے گئے ۔ تعلیم، صحت اور آمدن میں عدم توازن، اور صوبائی پالیسیوں کی ناکامی وجہ قرار دی گئی ۔
انسانی ترقی کی رینکنگ صحت، تعلیم اور فی کس آمدن کے اشاریوں کی بنیاد پر کی گئی۔تینوں پیمانوں کے مجموعی اسکور سے اضلاع کی درجہ بندی طے کی گئی۔