ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا کارنامہ ؛دل کے ہسپتال کے ڈین کا چارج گائناکالوجسٹ کو سونپ دیا

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا کارنامہ ؛دل کے ہسپتال کے ڈین کا چارج گائناکالوجسٹ کو سونپ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی افسر شاہی کا  انوکھا کارنامہ سامنے آگیا۔دل کے ہسپتال کے ڈین کا چارج گائناکالوجسٹ کو سونپ دیا ۔ 

جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈین کا چارج گائناکالوجسٹ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج کو سونپا گیا ۔

گائناکالوجسٹ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ہی جے آئی سی کی بھرتیاں کر رہی ہیں ۔ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بورڈ آف گورنرز موجود لیکن موزوں  ڈین نہیں مل سکا.جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مستقل ڈین کے بغیر ہی کام چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

جے آئی سی  میں  ڈین کیلئے عمر کی حد 70 برس تک کرنے کے باوجود تقرری نہیں ہوسکی ۔ 
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈین کاچارج پہلے ہی جنرل سرجن کو دے رکھا ہے