عمران یونس:مریم نوازہونہار سکالرشپ کے طلبامشکلات کا شکار، سکالرشپ کی قسط نہ ملنے سے طلباکاتعلیمی مستقبل خطرے میں، فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ قریب، قسط تاحال جاری نہ ہو سکی۔
جامعات نے طلباکو فیس عدم ادائیگی پر وارننگ دینا شروع کر دی، پنجاب کے 100 ہائر ایجوکیشن اداروں میں 85 ہزار طلبامستفید، سکالرشپ کی تاخیر سے ہزاروں طلباپریشان ہوگئے، جامعات کی جانب سے رزلٹ انوائس ارسال نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔
چیئرمین پی ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ صرف 100 میں سے 25 اداروں نے انوائس بھجوائیں، انوائس موصول نہ ہونے تک سکالرشپس جاری نہیں ہو سکتیں۔
تعلیمی اداروں کو انوائس کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی گئی، ڈاکٹر اقرار کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں انوائس نہ آنے پر اسکالرشپس منسوخ ہوں گی، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعات کو سخت وارننگ جاری کردیا۔