وسیم احمد:ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 2 مہنگی ترین ٹیموں کی فروخت کا نیا ریکارڈ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل 8 ٹیموں پر مشتمل ہوگی۔
پہلےراؤنڈمیں ایف کےایس گروپ نےٹیم حیدرآباد 1.75 ارب میں خریدی، دوسرے راؤنڈ میں اوزیڈ گروپ نے ٹیم سیالکوٹ 1.85 ارب روپے میں خریدی۔
نیلامی کے عمل میں 9 سرمایہ کاروں نے حصہ لیا، کامیاب بولی سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کمرشل ویلیو میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئی ٹیمیں پی ایس ایل کو مضبوط کریں گی اور اسکی عالمی حیثیت بڑھائیں گی۔
سی ای او سلمان نصیر نے کہا نئی ٹیمیں شائقین کے جوش و جذبے کو نئی جلا بخشیں گی،
اونر حیدرآبادفرنچائزفواد سرور کاکہنا تھا کہ پی ایس ایل میں جدید مینجمنٹ اور بہترین کھیل یقینی بنائیں گے۔