ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: اپنی اہلیہ کو قتل کر کے اہلیہ کے سابقہ شوہر پر الزام لگانے والا شخص گرفتار

راولپنڈی: اپنی اہلیہ کو قتل کر کے اہلیہ کے سابقہ شوہر پر الزام لگانے والا شخص گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ارشاد قریشی: تھانہ روات پولیس کی کارروائی،دو ہفتے قبل اپنی اہلیہ کو قتل کر کے اہلیہ کے سابقہ شوہر پر الزام لگانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا، قتل میں استعمال ہونے والا پسٹل برآمد کیا گیا۔

زیر حراست شخص نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل جبکہ خود کو معمولی زخمی کر دیا تھا، زیر حراست شخص نے ڈھونگ رچایا کہ مقتولہ کے سابقہ شوہر نے ان پر فائرنگ کی ہے۔

پولیس نے تفتیش کی تو ملزم نے اپنی اہلیہ کو قتل اور خود کو زخمی کرنے کا انکشاف کیا، زیر حراست شخص کے انکشاف و نشاندہی پر آلہ قتل بھی برآمد کیا گیا۔