ویب ڈیسک: پاکستان کے نوجوان عثمان خان نے عالمی گھڑسواری کے میدان میں ایک بار پھر قومی پرچم کو سربلند کر دیا۔ عثمان خان نے ایونٹنگ کے زون میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے دوبارہ نمبر ون رائیڈر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن نے مڈل ایسٹ و افریقہ زون کی تازہ رینکنگ جاری کی ہے، جس میں عثمان خان کو دوبارہ ٹاپ رائیڈر قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ عثمان خان 2019 سے 2021 تک بھی اسی زون میں نمبر ون پوزیشن پر برقرار رہے تھے۔
عثمان خان کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز قائم کیا بلکہ یہ ثابت کیا کہ پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔