ویب ڈیسک: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں موجود زرمبادلہ ذخائر میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ارب 5 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 2 جنوری 2026 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 21 ارب 19 کروڑ 24 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے، جس سے درآمدات، بیرونی ادائیگیوں اور مالی استحکام میں بہتری آنے کی امید کی جا رہی ہے۔