ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپیلٹ ٹریبونل نے بھی مراد سعید کے  کاغذ مسترد کر دیئے

Murad Saeed, Election Apelet Tribunal Swat, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:الیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے بھی مراد سعید کے  کاغذ مسترد کر دیئے۔
مینگورہ میں پشاور ہائی کورٹ سوات بنچ میں قائم  الیکشن اپلیٹ ٹریبونل نے مراد سعید کی اپیل سماعت کے بعد خارج کردی۔ ٹریبول نے  کاغذات مستردگی کے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت نے ان وجوہات کی بنا پر مراد سعید کی اپیل خارج کی کہ ایک تو  مراد سعید کا مختیار نامہ اٹیسٹیڈ نہیں ہے، دوسرے وہ خود بھی پیش نہیں ہوئے۔ 

مراد سعید نے  این اے 3 اور این اے4کاغذات جمع کئے تھے۔مراد سعید کی جانب سے سہیل سلطان ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔