نہم و دہم  جماعت کا ایک پیپر کم کرنے کا فیصلہ 

  نہم و دہم  جماعت کا ایک پیپر کم کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمین نے نہم و دہم  جماعت کا ایک پیپر کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اب اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کا نہم اور دہم جماعت میں الگ الگ پیر نہیں ہوگا، نہم جماعت میں اسلامیات کا سو نمبر پر پرچہ ہوگا، جبکہ دہم جماعت میں مطالعہ پاکستان کا سو نمبر کا امتحان ہوگا۔ 

فیصلے کا اطلاق 2025 میں نویں جماعت سے ہوگا۔

کنٹرولر امتحانات لاہور تعلیمی بورڈ نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو مراسلہ بھجوا دیا، آئندہ سال سے مطالعہ پاکستان اور اسلامیات کی کتابیں نئے فیصلے کے مطابق تیار کی جائیں گی۔