دھند نے  21  پروازیں منسوخ، دس پروازیں ڈائیورٹ کروا دیں

Fog caused flights divert, Flights diverted, PIA, Pakistan Fog crisis, Punjab Fog crisis, KPK Fog, Peshawar Airport, Lahore Airport, Multan Airport, City42, Sialkot Airport, Flight Cancelled
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 دھند کے باعث  آج 21  پروازیں منسوخ ہوگئیں اور دس پروازیں ڈائیورٹ کر دی گئیں۔  ائیرپورٹس پر پروازیں منسوخ ہونے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔  متعدد پروازیں دھند کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں۔

پنجاب اور خیبرپختونخوامیں دھند کے باعث اسلام آباد، پشاور ، سیالکوٹ اور ملتان ائیرپورٹس پر 21   پروازیں روانہ نہیں ہو سکیں جبکہ ان ائیرپورٹس پر آنے والی پروازوں کو بھی لینڈنگ میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا، شدید مشکلات کے سبب پی آئی اے کی 10 غیرملکی پروازوں کو  متبادل ائیرپورٹس پر اتارا گیا۔

پیرکو اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ اور ملتان کی 21 پروازیں منسوخ ہوئیں، کویت سٹی سے سیالکوٹ کی پرواز  پی کے 240 کو لاہور اتارا گیا، دبئی اسلام آباد پی کے 234، پی کے 112 کو لاہور اتارا گیا۔

مدینہ ملتان پی کے 716، القصیم ملتان پی کے 170  کو بھی لاہور میں لینڈنگ کروائی گئی اور ان پروازوں کے مسافروں کو  سڑک کے راستہ واپس ملتان یا اپنے اپنے گھر جانا پڑا۔  دمام سیالکوٹ پرواز پی کے 244 لاہور اتاری گئی، جدہ سیالکوٹ پی کے 746، شارجہ سیالکوٹ پی کے 210 بھی لاہور ائیرپورٹ پر  اتاری گئی، دبئی پشاور  پروازپی کے 284  کو اسلام آبادائیرپورٹ پر اتارنا پڑا۔

دبئی لاہور پرواز  پی کے 236  کو لاہور میں دھند کے باعث اسلام آباد منتقل کیا گیا۔  ابوظبی اسلام آباد کی پرواز پی کے 161منسوخ کردی گئی، اسلام آباد کراچی ای آر 500 اور  ای آر  505  بھی دھند کے باعث منسوخ ہوگئی، اسلام آبادکوئٹہ ای آر 540  اور  541 دبئی ای ار 701  بھی دھند کی وجہ سے منسوخ ہو گئیں۔  دوحہ پی کے287،کوئٹہ پی کے 325 اور  326  بھی دھند کی وجہ سےمنسوخ کی گئیں، کراچی سکھر پی کے 530 اور پی کے 531 منسوخ ہوئی، شارجہ ملتان پی کے 812، جدہ ملتان پی کے 940 بھی منسوخ کردی گئی۔

 مسقط پشاور کی اپ اور ڈاؤن کی دو پروازیں منسوخ ہوئیں، چین کے شہر نینگ سے کراچی کی پرواز وائی جی 9143 منسوخ ہوئی، کراچی پشاور 9P865 اور 9P866 بھی منسوخ کردی گئی۔