بارش ، برفباری کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

Pdma,alert,ice fall,rain,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پی ڈی ایم اے نے بدھ سے جمعہ کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں 10 جنوری رات سے داخل ہونگی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق مغربی ہوائیں 11 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونگی اور 11 سے 13 جنوری کے دوران مری میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق اسی دوران مری میں چند مقامات پر شدید برفباری کا بھی امکان ہے جبکہ 11 اور 13جنوری کے دوران اسلام آباد، لاہور ،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔اور 11اور 12 جنوری کو ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ کے مطابق 11 سے 13 جنوری کے دوران مری میں شدید برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان ہے۔