گرین ٹاؤن،شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

Man killed,wife,Green town,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)گرین ٹاؤن میں قتل کی لرزہ خیز واردات۔نشہ کے عادی شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔
گرین ٹاون میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جہاں شوہر نے کلہاڑی کا وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ملزم غلام رسول واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت صابرہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق نشہ سے منع کرنے پر اکثر میاں بیوی میں جھگڑا ہوتا تھا اور ملزم قتل کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ملزم نے بیٹے بیٹیوں کی غیرموجودگی میں بیوی کو قتل کیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر ارتضی کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔