دوران پرواز مسافروں نےپائلٹ کی دھلائی کردی،ویڈیووائرل

دوران پرواز مسافروں نےپائلٹ کی دھلائی کردی،ویڈیووائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارت میں پرواز کے دوران نشے میں دھت ایک مسافر نے پائلٹ کی پٹائی کرڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نجی فضائی کمپنی انڈیگو کی پرواز نئی دہلی سے پٹنہ جارہی تھی۔ مسافروں میں 3 نوجوان دوست بھی سوار ہوئے جو کہ شراب کے نشے میں دھت تھے۔

پرواز کے دوران تینوں نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ جب طیارے کا کپتان مداخلت کرنے پہنچا تو تینوں نے اس پر بھی حملہ کردیا۔ تینوں نے مل کر پائلٹ کو پیٹ ڈالا، اسی دوران دیگر مسافروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔پٹنہ پہنچنے کے بعد دو مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ بھی منظر عام پر آیا تھا۔ جس میں نشے میں دھت ایک مسافر نے اسی پرواز میں سوار 70 برس کی بوڑھی خاتون پر پیشاب کردیا تھا۔