ملک سلطان اعوان: سڈنی ٹیسٹ کے ہیرو عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ انہوں ساتھی کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان آکر کھیلیں۔
عثمان خواجہ کا کہنا ہے میں پاکستان میں کھیلنا چاہتا ہوں اور یہ دن دور نہیں کہ میں وہاں جا کر کھیلوں گا۔ گزشتہ برس پی ایس ایل میں کھیلا، مجھے ہمیشہ پاکستان سے بہت پیار ملتا ہے۔ عثمان خواجہ مزید کہا کہ میں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ دراصل کرکٹرز کی اس نسل کو متاثر کر سکتے ہیں جنہوں نے آپ کو کبھی کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا ، پاکستانی شائقین نے ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ کو کبھی پاکستان میں کھیلتے نہیں دیکھا، وہ انہیں ٹی وی پر دیکھتے ہیں۔ آپ لوگ دراصل پاکستان جا کر ایک نسل کو متاثر کرسکتے ہیں۔
"You can actually inspire a generation of cricketers" @Uz_Khawaja on playing over in ????????????
— Fox Cricket (@FoxCricket) January 8, 2022
???? @MarkHoward03
???? BLOG https://t.co/FyVZJRQHke
???? MATCH CENTRE https://t.co/QKEbCAYiXV
???? WATCH #Ashes on Fox Cricket 501 or @kayosports https://t.co/5c4pbZ4OIh pic.twitter.com/LMiWHStFhG
واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم رواں سال مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ شامل ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 مارچ تک راولپنڈی میں ہو گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔ پہلا ون ڈے 28 مارچ، دوسرا 31 مارچ اور تیسرا 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دورے کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔1998 کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔