مسافر بس سے پچیس لاکھ سے زائد مالیت کے سگریٹس برآمد

Customs intelligence has intercepted
Passenger Bus

(رضوان نقوی)کسٹمز انٹیلی جینس نے کوئٹہ سے سمگل شدہ سگریٹس لے کر لاہور پہنچنے والی مسافر بس تحویل میں لے لی ،مسافر بس سے مختلف برانڈز کے پچیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے سگریٹس برآمد کرلئے گئے۔

 کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نے کوئٹہ سے سمگل شدہ سگریٹس لے کر لاہور پہنچنے والی مسافر بس تحویل میں لے لی ہے۔کوئٹہ سے آنے والی مسافر بس سے مختلف برانڈز کے سگریٹس برآمد ہوئے ہیں۔

کسٹمز انٹیلی جینس کے مطابق مسافر بس سے برآمد ہونے والے سگریٹس کی مالیت 25لاکھ روپے سے زائد ہے-کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نے ایڈیشنل ڈائریکٹرمحمد حسن فرید کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے۔ انسپکٹر گلزار بھٹی،نعمان اشرف اور سہیل مرتضی چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔