ملک سلطان اعوان : کیوی بلے باز نے کیچ ڈراپ ہوتے ہی اسی گیند پر 7 رنز کیسے بنائے؟
ایک گیند پر 7 رنز ۔۔ جی ہاں! نیوزی اور بنگلہ دیش کے مابین دوسر ے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل جاری تھا، نیوزی لیند نے 26 اوورز میں بنا کسی نقصان کے 92 رنز بنا لئے تھے، 27 ویں اوور کرنے کیلئے گیند عبادت حسین کے ہاتھ میں تھی، ان کا سامنا کرتے ہوئے کیوی اوپننگ بلے باز ول ینگ نےدفاعی شاٹ کھیلامگر گیند نے بلے کا باہرلی کنارہ لیا اور پہلی سلپ میں موجود فیلڈر کے ہاتھوں میں جانے ہی والی تھی کہ دوسری سلپ سے کھلاڑی نے ڈائیوو لگا کر کیچ تھامنے کی کوشش کی۔
اس دوران کیچ ڈراپ کردیا اور گیند تھرڈ مین کی جانب باؤنڈری پر پہنچی جہاں سے فیلڈر نے باؤنڈری روکی اور تھرو کیپر کی جانب اچھالا۔اس دوران اوپنرز نے بھاگ کر 3 رنز بنا لئے، عبادت کے زخموں پر نمک اس وقت چھڑکا گیا جب وکٹ کیپر نے رن آؤٹ کی کوشش میں اوورتھرو کردیا، عبادت نےخود باؤنڈری تک بھاگ کر گیند کو روکنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے، اور گینڈ باؤنڈری لائن کراس کرگئی، یوں جہاں وکٹ ملنی تھی وہاں 7 رنز پڑگئے۔ول ینگ قسمت کے دھنی نکلے اورکیریر کی 5 ویں نصف سنچری مکمل کی، تاہم 54 رنز بنا کر بالآخر آؤٹ ہوئے۔
Meanwhile, across the Tasman Sea... ⛴️
— Cricket on BT Sport (@btsportcricket) January 9, 2022
Chaos in the field for Bangladesh as Will Young scores a seven (yes, you read that correctly!) ????#NZvBAN | BT Sport 3 HD pic.twitter.com/fvrD1xmNDd
نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے روز کھیل کے اختتام تک صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 349 رنز بنالئے، کپتان ٹام لاتھم 186 اور ڈیون کانوے 99 رنز پر ناقابل شکست کریز پر موجود ہیں۔