حکومت کا سانحہ مری میں جاں بحق ہونیوالوں کے ورثاء کی مالی امداد کا فیصلہ

CM Punjab - Muree Incident
کیپشن: CM Punjab - Muree Incident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیڑنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی، سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے 23 افراد کے اہل خانہ کو 8،8 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملکۂ کوہسار مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر ریلیف کمشنر نےوزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو  امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

ذرائع کے مطابق مری میں 5 روز سے جاری بارشوں اور برفباری کا سلسلہ مکمل طور پر تھم چکا ہے، مری اور گلیات کو ملانے والی تمام سڑکیں کلیئر کردی گئی ہیں جبکہ شہر کے مرکزی حصے سے اب تک مکمل طور پر برف نہیں ہٹائی جاسکی، مری اور گلیات میں امدادی کارکنوں اور مقامی لوگوں کے علاوہ کسی کو داخل ہونے نہیں دیا جارہا، مری میں تاحال ایمرجنسی نافذ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer