عام مارکیٹ میں سرکاری نرخ غائب، شہریوں نے ماڈل بازاروں کا رخ کر لیا

Lahore
کیپشن: Model Bazar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)گزشتہ ہفتے کی نسبت سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ، عام مارکیٹ میں سرکاری نرخ غائب ، من مانے دامو فروخت، شہریوں کا ماڈل بازاروں کا رخ، سہولت سٹالز پر 5 سے 15 روپے فی کلو تک خصوصی رعایت  دی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کی نسبت  5 سے 33 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا،عام مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹ معمول کے مطابق غائب دکھائی دیں جبکہ سبزیوں اور پھل اضافی ریٹس پر فروخت کی جاتی رہیں،شہریوں نے سرکاری نرخوں پر خریداری کے لیے ماڈل بازاروں کا رخ کر لیا۔ماڈل بازار سہولت سٹالز پر سبزیوں اور پھلوں پر 5 سے 15 روپے فی کلو تک خصوصی رعایت  دی گئی ۔

گزشتہ ہفتے کی نسبت مونگرے چار روپے اضافے کے بعد 99, مٹر 32 روپے اضافے کے بعد 115, ٹینڈیاں 15 روپے اضافے کے بعد 73 روپے فی کلو میں فروخت ہوا،گھیا کدو 8 روپے اضافے کے بعد 93 روپے فی کلو، سبز مرچ 124,شملہ 33 روپے اضافے کے بعد 150, بینگن 17 روپے 52, میتھی 17 روپے اضافے کے بعد 52  روپے فی کلو میں فروخت کی گئی۔

پھلوں میں سیب 185, کیلا 83,انار 185,انگور 180, مسمی 115 روپے فی درجن میں فروخت کیا گیا، شہریوں نے ماڈل بازاروں میں ریٹس اور عام مارکیٹ کے ریٹس بارے ملا جلا ردعمل دیا ، شہریوں کا کہنا تھا کہ باہر تو کوئی سرکاری قیمت پر فروخت نہیں کرتا مگر ماڈل بازاروں میں کم سے کم سرکاری مرخوں پر تو چیز مل جاتی ہے۔