ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہید ٹریفک وارڈن کی نماز جنازہ ادا ،سی ٹی او سمیت اعلی افسران کی شرکت

شہید ٹریفک وارڈن کی نماز جنازہ ادا ،سی ٹی او سمیت اعلی افسران کی شرکت
کیپشن: Namaz e jinaza of Shaheed warden
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) شہید ٹریفک وارڈن کاشف امین کی نمازے جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سی ٹی او منتظر مہدی نے بھی شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق شہید ٹریفک وارڈن کاشف امین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں سی ٹی او منتظر مہدی  دیگر افسران نے شرکت کی۔ایس پی کینٹ آپریشنز عیسیٰ سکھیرا، ایس پی سٹی شہزاد خان،ایس ڈی پی او مناواں سرکل، ڈی ایس پی مغلپورہ، ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن، ڈی ایس پی عبدالغنی، ڈی ایس پی اشفاق احمد نے بھی شرکت نماز جنازہ میں شرکت کی۔

سی ٹی او منتظر مہدی نے شہید کاشف کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت کی ، انہوں نے ملزم کی گرفتاری  کے ساتھ شہید وارڈن کاشف کے اہلخانہ کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔شہید کے سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہے۔