سانحہ مری، جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی

Muree
کیپشن: Muree
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مری میں شدید برفباری اور  بدترین ٹریفک جام کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی، راولپنڈی اور اسلام آباد سے مری آنے والے تمام راستے آج بھی بند ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک کے سیاحتی مقام مری  میں برفباری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد بڑھ کر23 ہوگئی،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو  نے سانحہ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کی  تفصیلات جاری کردیں، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، مردان اور کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو طوفانی برفباری نے موت کی آغوش میں لے لیا۔

مری میں برفباری تھمنے پر امدادی کاموں میں تیزی آگئی ہے اور سیاحتی مقام کی تمام مرکزی شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے جبکہ کلڈنہ اور باڑیاں کے مقام پر پاک فوج کے انجینئرز اور جوان سڑک کھولنے میں مصروف ہیں، گاڑیوں میں سوار تمام افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق جھیکا گلی سے ایکسپریس وے اور جھیکا گلی سے کلڈنہ تک ٹریفک کلیئر کر دی گئی ہے جبکہ فوجی دستے بلڈوزر کی مدد سے کلڈنہ اور باڑیاں روڈ سے برف ہٹا رہے ہیں۔

موٹر وے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مری اور گلیات کی طرف غیر ضروری سفر نہ کریں، ڈرائیور حضرات سے گزارش ہے کہ تمام ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں، عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ سفر سے پہلے 130 موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے سفری معلومات حاصل کریں۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer