ہنڈا کے بعد یاماہا کمپنی کے موٹرسائیکل بھی مہنگے

ہنڈا کے بعد یاماہا کمپنی کے موٹرسائیکل بھی مہنگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: خربوزہ کو دیکھ خربوزہ رنگ پکڑتا ہے، ہنڈا کے بعد یاماہا کمپنی نے بھی موٹربائیکس کی قیمتوں میں 6 سے سات ہزار روپے کا اضافہ کردیا۔
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو معاشی طور پر مزید پیسنے کیلئے یاماہا کمپنی نے بھی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں 6 سے 7ہزار روپے کا ہوشربا اضافہ کردیا۔یاماہا وائے بی، ون ٹو فائیو اور زیڈ چھ ہزار بڑھ کر1لاکھ63ہزار روپے کی ہوگئی۔یاماہا وائے بی125زیڈ،ڈی ایکس چھ ہزار بڑھ کر1لاکھ75ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

اسی طرح یاماہا وائے بی آر125سات ہزار بڑھ کر1لاکھ 81 ہزار روپے کی ہوگئی جبکہ یاماہا وائی بی آر125جی چھ ہزار بڑھ کر 1لاکھ 90ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔ یاماہا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا فوری اطلاق کردیا گیا ہے۔
لاہوریے موٹربائیکس کی قیمتوں میں اضافہ پر بلبلااُٹھے۔شہریوں نے کہا کہ ہر کمپنی ریٹس بڑھا رہی اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ 

یاد رہےہنڈا سیونٹی سی سی 1500 روپے اضافے کے بعد 79 ہزار 500 روپے کی ہوگئی ہے اور اسی طرح نوجوانوں کا " فیورٹ" ہنڈا ون ٹو فایئو  2000 روپے مزید مہنگا ہوکر 1لاکھ 31 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔