سعید احمد:وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو مشورہ دیا ہے کہ تمام اختلافات چھوڑ کر جمہوریت کیلئے کام کریں۔ کہتے ہیں کابینہ کے آخری اجلاس میں میڑو بس کا کرایہ بڑھانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پریس کلب کا دورہ کیا اور نو منتخب عہدیداران کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر صدرلاہور پریس کلب ارشد انصاری،نائب صدر قذافی بٹ،سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض، گورننگ باڈی ممبر شاہد چودھری، طارق مغل اور دیبا مرزا بھی موجود تھیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا معاملہ وزارت داخلہ اور محکمہ صحت دیکھ رہے ہیں، نواز شریف کی نئی اور تازہ ہیلتھ رپورٹ دیکھنے کے بعد ضمانت میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ دئیے جائیں گے، ورکنگ جرنلسٹ کے وقار اور روزگارمیں کوئی غفلت نہیں برتیں گے۔
کابینہ نےمیڑو بس کا کرایہ بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے صحافیوں کی بیوگان میں جرنلسٹ سپورٹ فنڈز کے امدادی چیک تقسیم کیے۔