سڑکوں پر سونے والے افراد کی سنی گئی، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

سڑکوں پر سونے والے افراد کی سنی گئی، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: City42 - CM Punjab
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) پنجاب حکومت نے ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کی انقلابی سوچ سے رہنمائی لیتے ہوئے عوام کی تقدیر بدلیں گے اور معاشرے کے پسے ہوئے افراد کو ان کا حق لوٹائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہاہے کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔اس اقدام سے سڑکوں پر سونے والے افراد موسم کی سختیوں سے محفوظ رہیں گے۔ سڑکوں پر سونے والے افراد کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔ دین اسلام صلہ رحمی کا درس دیتا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر لاہور اور راولپنڈی میں پناہ گاہوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔ بے گھر افراد کو  اب شدید سردی میں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں پناہ گاہوں کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں تعمیر ہونے والی پناہ گاہیں سٹیٹ آف دی آرٹ ہوں گی۔حکومت نے عارضی پناہ گاہوں کا انتظام کر کے سڑکوں پر سوئے افراد کو چھت کی سہولت فراہم کر دی ہے جبکہ پناہ گاہوں میں قیام کرنے والے افراد کو بروقت رات کا کھانا اورناشتہ فراہم کیا جا تا ہے۔ عارضی پناہ گاہوں میں مفت علاج کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے جبکہ سڑکوں پر سوئے افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں لانے کیلئے ٹرانسپورٹ بھی شروع کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer