(اکمل سومرو): پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹرظفر معین ناصر کا نام اور تصویر تاحال یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے نہیں ہٹائی گئی۔اکٹر زکریا ذاکر نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے لیکن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تاحال سابق وائس چانسلر کی تصویر اور میسج نہیں ہٹایا گیا ۔
پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے پانچ جنوری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، پنجاب حکومت نے گزشتہ روز ڈین ڈاکٹر زکریا ذاکر کو وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔ ڈاکٹر زکریا ذاکر نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے لیکن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تاحال سابق وائس چانسلر کی تصویر اور میسج نہیں ہٹایا گیا ۔
یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر تاحال سابق وی سی کی تصویر کو نہ ہٹانے پر شعبہ آئی ٹی کا کہنا ہے کہ نئے وائس چانسلر کی تصویر اور میسج کو جلد اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔