پھولوں کے کاشتکار کسانوں کیلئے خوشخبری،حکومت پنجاب کا80فیصد سبسڈی کا اعلان

پھولوں کے کاشتکار کسانوں کیلئے خوشخبری،حکومت پنجاب کا80فیصد سبسڈی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان علیم:حکومت نے پھولوں کی مارکیٹوں کو اپ گریڈ کرنے اور کسانوں کو مہنگے پھولوں کے بیجوں پر 80 فیصد سبسڈی دینے کے لیے 26 کروڑ 40 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دے دی

 تفصیلات کے مطابق پھولوں کو محبت و عقیدت کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔امپورٹڈ پھولوں کی بڑھتی ڈیمانڈ کے پیش نظر حکموت جسانوں کو اور پھول فروخت کرنے والے کے لیے کیا اقدامات کرنے جا رہی

شادی بیاہ ہو یا وفات پھول ہر جگہ استعمال ہوتے ہیں، ،حکومت پنجاب کی جانب سے شہر لاہور میں سگیاں پھول منڈی سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں پھول مارکیٹوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا تمام خرچ محکمہ زراعت اٹھائے گا۔پھٹوں کے بجائے مکمل سٹالز لگا کر دئیے جائیں گے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے امپورٹد پھولوں کے بیجوں پر کسانوں کو 80 فیصد سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاکہ بیرون ملک سے مہنگے داموں پھولوں کی امپورٹ نہ کیا جائے۔

کسانوں کو سبسڈی فراہم کرنے کے لیے صوبائی ترقیاتی بورڈ کی جانب سے 26 کروڑ 40 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔  کسانوں کا کہنا تھا کہ بیج سستے ملیں تو امپورٹڈ پھولوں کی کاشت ضرور کریں گے۔

پھول مارکیٹ کے دکاندار بھی حکومت کے اس اقدام سے خوش نظر آرہے ہیں۔ کسانوں کو سبسڈی دینے سے ایکسپورٹ میں اضافے کے ساتھ معیشت میں بہتری آئے گی۔