پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انڈوں پر تاریخ میعاد لکھنے کا حکم

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا انڈوں پر تاریخ میعاد لکھنے کا حکم
کیپشن: City42 - Egg
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فضہ عمران) گھی، دودھ، آٹا اور مرچ مصالحوں کے بعد اب پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گندے انڈوں کا استعمال روکنے کا ارادہ کر لیا۔ انڈوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کو انڈوں پر تاریخ میعاد لکھنے کا نیا حکم دے دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق انڈوں کو25 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں رکھنا ہو گا۔ نئے اصولوں کے مطابق اب انڈوں پر زائد المیعاد ہونے کی تاریخ بھی درج کرنا ہوگی۔ فوڈ اتھارٹی نے انڈوں کے کاروبار سے وابستہ افراد کو30 مارچ تک کی ڈیڈ لائن دے دی ہے، عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی ہوگی۔