ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 2026 کے پہلے 40 دن میں 19 افراد نے خودکشی کی

 لاہور میں 2026 کے پہلے 40 دن میں 19 افراد نے خودکشی کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر لاہور میں سال 2026ء کے دوران بھی خودکشی کے واقعات تھم نہ سکے ۔

 ایدھی ترجمان  کے مطابق رواں سال کے پہلے 40 دنوں کے دوران مجموعی طور پر 19 افراد نے خودکشی کی،ماہ جنوری کے دوران 2 خواتین سمیت 14 افراد نے اپنی جان گنوائی،یکم فروری سے 9 فروری کے دوران خودکشی کے 5 واقعات رپورٹ ہوئے، خودکشی کے واقعات میں پولیس اپنی ضروری کارروائی کرتی ہے، جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور اہل خانہ کے بیانات سے بھی مدد لی جاتی ہے، خودکشی کے واقعات میں گھریلو ناچاقی اور تنازعات سمیت دیگر ذاتی قسم کے محرکات کار فرما رہے۔