ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کیساتھ میچ کھیلیں، بنگلہ دیش بورڈ کی پاکستان کو درخواست

بھارت کیساتھ میچ کھیلیں، بنگلہ دیش بورڈ کی پاکستان کو درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026  کے اہم میچ کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے 15 فروری کو بھارت کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے کی درخواست کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان عامر میر  کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے 15 فروری کو بھارت کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے کی درخواست کر دی ہے۔

ڈھاکہ سے جاری بیان میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی ، آئی سی سی اور تمام متعلقہ فریقین کا شکریہ ادا کر دیا،بی سی بی نے حالیہ چیلنجز پر قابو پانے میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی، بورڈ اور پاکستانی شائقینِ کرکٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔بی سی بی  کے مطابق اس دوران پاکستان نے مثالی اسپورٹس مین اسپرٹ اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

بی سی بی صدر امین الاسلام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کی بھرپور حمایت کر کے بھائی چارے کی نئی مثال قائم کی۔ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔پاک بھارت میچ میچ عالمی کرکٹ ایکو سسٹم کے مفاد میں  ہے۔

اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ چیزیں ابھی چل رہی ہیں، اطلاع آتی ہے تو شیئر کی جائے گی۔ 

  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تقریب کے موقع پر محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے پر گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے حوالے سے معاملہ چل رہا ہے، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جب کوئی خود چل کر آجائے تو بہت سی باتیں بھول جانا چاہیے۔