سٹی 42: ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے معمولی کمی ہوئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 279.71 روپے سے کم ہوکر 279.70 روپے پر بند ہوا
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.75 روپے پر برقرار رہا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 78 پیسے اضافے سے 334.36 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 9 پیسے مہنگا ہوکر 384.20 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 11 پیسے مہنگاہوکر 77.29 روپے پر آگیا ۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2 پیسے مہنگاہوکر 75.39 روپے پر پہنچ گیا۔